سکیورٹی انتظامات نہ ہونے پردو تاجروں کیخلاف مقدمات درج
تاجروں کوسکیورٹی گارڈز کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)حکومت پنجاب کی جانب سے تجارتی مراکز خصوصاً زیورات کی دکانوں پر سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے دو تاجروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ اسامہ اسد نے سیکیورٹی انتظامات کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے چوہدری زیور محل اور سلیمان گولڈ سمتھ کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے ۔ پولیس کے مطابق مذکورہ تاجروں کو سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے اور سیکیورٹی گارڈز کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے ، تاہم ہدایات کے باوجود سیکیورٹی گارڈز کی عدم دستیابی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایس ایچ او اسامہ اسد کا کہنا ہے کہ شہریوں اور تاجروں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے وضع کردہ سیکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی انتظامات میں غفلت یا خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments