ذاکر فخر عباس گوندل اور ولید نصراللہ ایڈووکیٹ کو اعزازی شیلڈز پیش

 ذاکر فخر عباس گوندل اور ولید نصراللہ  ایڈووکیٹ کو اعزازی شیلڈز پیش

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا پولیس عمران عباس چدھڑ کی جانب سے سماجی خدمات کے اعتراف میں ذاکر فخر عباس گوندل کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

اعزازی شیلڈ ملنے پر ان کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیے قابلِ فخر لمحہ قرار دیا۔دوسری جانب معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر نصر اللہ زاہد کے صاحبزادے ولید نصراللہ ایڈووکیٹ کو بھی ان کی بہترین سماجی خدمات کے اعتراف میں ایس پی سرگودھا پولیس عمران عباس چدھڑ کی جانب سے خصوصی اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے ولید نصراللہ ایڈووکیٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سماجی خدمت کے اعتراف میں ملنے والا اعزاز ان کی مثبت کاوشوں کی حوصلہ افزائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...