احسان پراچہ کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

 احسان پراچہ کی والدہ کے  انتقال پراظہار تعزیت

بھیرہ(نامہ نگار)سابق وزیر مملکت دیوان کریم، پیر محمد امین الحسنات شاہ، سجادہ نشین دربار حضرت امیر السالکین، اور پیر محمد فاروق بہاؤ الحق شاہ نے پراچہ ہاؤس بھیرہ کا دورہ کیا اور۔۔۔

 سابق وزیر خزانہ احسان الحق پراچہ مرحوم کی اہلیہ اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین ہارون احسان پراچہ کی والدہ بیگم خورشید احسان کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خورشید احسان کی وفات ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے ، اللہ تعالیٰ پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اس موقع پر سابق چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل حسن انعام پراچہ، سابق سٹی ناظم عزیز الحق پراچہ، احتشام الحق پراچہ اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...