سینکڑوں طلباامتحانی سینٹر نہ ہونے سے میانوالی امتحان دینے پر مجبور

سینکڑوں طلباامتحانی سینٹر نہ ہونے سے میانوالی امتحان دینے پر مجبور

سینکڑوں طلباامتحانی سینٹر نہ ہونے سے میانوالی امتحان دینے پر مجبور داؤدخیل میں سرگودہا بورڈ کے میٹرک،ایف اے کے امتحانی سینٹر ہوتے ہیں

داؤدخیل(نماندہ دنیا)علامہ اقبال ا وپن یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء داؤدخیل میں امتحانی سینٹر نہ ہونے سے کئی کلو میٹر کا سفر کر کے میانوالی امتحان دینے پر مجبور ہیں داؤدخیل شہر ایک لاکھ آبادی کا شہر اور یونین کونسل رورل داؤدخیل،یونین کونسل ماڑی انڈس،یونین کونسل ڈھیر امید علی شاہ،یو سی پائی خیل کے سینکڑوں طلباء علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لیتے ہیں اور ان کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پرچوں کے لیے 30کلو میٹر سے 55کلو میٹر تک سفر طے کر کے میانوالی امتحانی سینٹر پر جاتے ہیں داؤدخیل شہر میں سرگودہا بورڈ کے میٹرک،ایف اے ،ایف ایس سی کے امتحانی سینٹر ہوتے ہیں جہاں پر موچھ سے لیکر کالاباغ کوٹ چاندنہ تک طلباء امتحان دینے آتے ہیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا امتحانی مرکز نہ ہونے سے سینکڑوں طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ طلباء کے ساتھ زیاردتی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...