موبائل پولیس اسٹیشن سروس کا باقاعدہ آغاز

موبائل پولیس اسٹیشن سروس کا باقاعدہ آغاز

پولیس اسٹیشن جدید ترین آئی ٹی سسٹمز سے لیس ، ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست، آن لائن ای ٹیگنگ، گمشدگی رپورٹس، کرایہ داروں کی رجسٹریشن موجود کریکٹر سرٹیفکیٹ اور لرنر لائسنس کا اجراء، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ لائسنس اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت سرگودھا میں ’’موبائل پولیس اسٹیشن - بلیو وین سروس ‘‘کا باقاعدہ آغاز، ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے بلیو وین سروس کا افتتاح کر دیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست پولیسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ضلع سرگودھا میں \\\"موبائل پولیس اسٹیشن سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس جدید منصوبے کا بنیادی مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سے متعلق تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے ،ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے بلیو وین سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وین کا تفصیلی معائنہ کیا، اور جدید آن لائن سسٹمز، کاؤنٹرز اور ڈیوٹی پر مامور عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں،موبائل پولیس اسٹیشن جدید ترین آئی ٹی سسٹمز سے لیس ہے جس میں FIRکے اندراج کی درخواست، آن لائن ای ٹیگنگ، گمشدگی رپورٹس، کرایہ داروں و ملازمین کی رجسٹریشن، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور کریمنل ریکارڈ ویریفکیشن سمیت لرنر لائسنس کا اجراء، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ لائسنس اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا، اس کے علاؤہ حساس معاملات (ہراسانی، گھریلو تشدد اور بدسلوکی) میں رہنمائی اور مدد کیلئے وین میں خاتون پولیس افسر ہر وقت موجود رہے گی۔،اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...