لائیوسٹاک شعبہ ساہیوال، سلانوالی کوٹ مومن اور سرگودھا کیلئے 4 جدید موبائل گاڑیاں

لائیوسٹاک شعبہ ساہیوال، سلانوالی کوٹ مومن اور سرگودھا کیلئے 4 جدید موبائل گاڑیاں

موبائل گاڑیوں کی نگرانی کے لیے ان میں جدید ٹریکنگ سسٹم لگایا گیا جولاہور سے ڈائریکٹ مانیٹر کیا جاتا ،گاڑیاں بغیر روٹ جانے پر لاہور میں الارم بج اٹھتا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے لائیو سٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ضلع سرگودھا کی تحصیل ساہیوال، سلا نوالی ،کوٹ مومن اور سرگودھا کیلئے چار جدید موبائل گاڑیاں فراہم کر دی ہیں ان موبائل گاڑیوں کی نگرانی کے لیے ان میں جدید ٹریکنگ سسٹم لگایا گیا ہے جولاہور سے ڈائریکٹ مانیٹر کیا جاتا ہے اور ان گاڑیوں کو جو روٹ بنا کر دیا جاتا ہے وہ اسی روٹ پر چلتی ہیں بغیر روٹ جانے پر لاہور میں الارم بج اٹھتا ہے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع سرگودھا ڈاکٹر نائلہ مقصودنے دنیا نیو ز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں ماڈل ویٹنری ہسپتال قائم کر رہی ہے ان ہسپتالوں میں جانوروں کے لیے جدید آپریشن تھیٹر،او پی ڈی ،جدید موبائل ڈسپنسری قائم کی جائے گی ان ہسپتالوں میں فارمر کے لیے شیڈ لگا کر نئی انتظار گائیں بنائیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ سٹی سمیت تمام تحصیلوں میں فارمر حضرات کے جانوروں کے لیے الٹراساؤنڈ کی فری سہولت فراہم کی جا رہی ہے الٹراساؤنڈ کی فری سہولت سے فارمر حضرات بھرپور مستفید ہو رہے ہیں ڈاکٹر نائلہ مقصود نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے فیز ٹو میں ضلع بھرمیں 558 کارڈ جاری ہو چکے ہیں ان کارڈ پر فارمر حضرات کوپانچ لاکھ 40 ہزار روپے کے بلا سود قرضے دئیے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...