ٹریلر اور موٹرسائیکل میں تصادم نوجوان جاں بحق بچی زخمی
ٹریلر اور موٹرسائیکل میں تصادم نوجوان جاں بحق بچی زخمیریسکیو نے نوجوان کی لاش اور زخمی بچی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیال شریف کے قریب جھنگ روڈ پر 22 ویلر ٹریلر اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان ذیشان حیدر جاں بحق جبکہ 13 سالہ بچی کومل زخمی ہوگئی۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار ذیشان حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ زخمی بچی کا دایاں کندھا اتر گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی بچی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ذیشان حیدر کا تعلق بھاگہ بلوچاں سے تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments