پختونخوا میں گورنر راج ،سول سوسائٹی کا جشن
پختونخوا میں گورنر راج ،سول سوسائٹی کا جشنبازاروں میں مٹھائیاں تقسیم پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی اطلاعات پر سرگودھا میں سول سوسائٹی کا جشن، مختلف بازاروں میں مٹھائیاں تقسیم، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے ۔ خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق اطلاعات پر سرگودھا میں سول سوسائٹی کے بعض حلقوں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، شہر کے مختلف علاقوں اور بازاروں میں شہریوں نے وفاقی حکومت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹ تھی، اب ایمرجنسی کے نفاذ سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے اور عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے ۔ مٹھائیاں تقسیم کرنے والے شہریوں نے اس اقدام کو صوبے کے مستقبل کے حوالے سے اہم قرار دیا، جبکہ بازاروں میں اس صورتحال پر شہریوں کی جانب سے مختلف انداز میں ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments