بااثر افراد کے مبینہ تجاوزات برقرار، شہریوں میں تشویش
بااثر افراد کے مبینہ تجاوزات برقرار، شہریوں میں تشویشکئی ماہ گزرنے کے باوجود کوئی بھی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی کھلی کچہری میں حکم بھی بے اثر؟ گلووالا گول چکر کے قریب ریلوے لائن کے ساتھ واقع سرکاری 44 فٹ روڈ پر مبینہ قبضوں کے خلاف کئی ماہ بعد بھی کارروائی نہ ہو سکی، بااثر افراد کے مبینہ تجاوزات برقرار، شہریوں نے انتظامیہ کی خاموشی پر باعث تشویش بننے لگی ہے ، گلووالا گول چکر کے قریب سرکاری سڑک پر مبینہ تجاوزات اور قبضوں کا معاملہ حل نہ ہونے پر اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔ اہل علاقہ کے مطابق اس سلسلے میں مختلف فورمز پر درخواستیں دی گئیں، جبکہ چند ماہ قبل سرگودھا آرٹ کونسل میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر منعقدہ کھلی کچہری، جس کی سرپرستی وزیراعلیٰ شکایت سیل کی انچارج صائمہ فاروق نے کی، میں بھی سرکاری 44 فٹ روڈ سے ناجائز تجاوزات ختم کرانے کی درخواست پیش کی گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments