لفٹ رک گئی، 12افراد پھنس گئے ، ایک کی حالت نازک
لفٹ رک گئی، 12افراد پھنس گئے ، ایک کی حالت نازکریسکیو کے اہلکاروں نے لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) قینچی موڑ کے قریب چار منزلہ عمارت میں قائم نجی ہسپتال میں لفٹ اوورلوڈ ہونے کے باعث درمیان میں رک گئی، جس سے 8 خواتین اور 4 مردوں سمیت 12 افراد اندر پھنس گئے ، لفٹ میں دل اور شوگر کے مریضوں کی موجودگی اور 55 سالہ خاتون ثمینہ کی تشویشناک حالت کے باعث صورتحال سنگین ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا، جنہوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کے مطابق نجی ہسپتال کی لفٹ پر گنجائش سے زیادہ بوجھ پڑنے کے باعث خرابی پیدا ہوئی اور لفٹ درمیان میں رک گئی۔ واقعے نے ہسپتالوں میں لفٹوں کے محفوظ استعمال، مقررہ گنجائش پر عملدرآمد اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، کیونکہ ہسپتال میں پہلے ہی بیماری اور علاج کے باعث مشکلات کا سامنا کرنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو ایسی صورتحال میں مزید خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments