موٹروے پر آمدورفت محدود، ملازمین واپسی سے محروم
موٹروے پر آمدورفت محدود، ملازمین واپسی سے محرومّآج بھی لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد کے لیے گاڑیاں چلنے کا امکان نہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ملکی صورتحال کے باعث سرگودھا سے لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد جانے والی ٹرانسپورٹ بند، موٹروے پر آمدورفت محدود، چھٹی پر آئے ملازمین اور طلبہ واپسی سے محروم، آج بھی گاڑیاں چلنے کا امکان نہیں۔ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر سرگودھا سے لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد جانے والی ٹرانسپورٹ بند رہنے اور موٹروے پر آمدورفت محدود ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خصوصاً چھٹیوں پر آبائی علاقوں میں آئے ملازمین اور طلبہ و طالبات اپنی تعلیمی اداروں اور ملازمتوں پر واپس نہ جا سکے ۔ ٹرانسپورٹرز کے مطابق پیر کے روز بھی لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد کے لیے گاڑیاں چلنے کا امکان نہیں، جس کے باعث ان شہروں کا سفر کرنے والے افراد کو مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے ۔ تاہم دیگر اضلاع کے لیے ٹرانسپورٹ سروس جاری رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments