ون ویلنگ پر4 گرفتار ،موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں

ون ویلنگ پر4 گرفتار ،موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں

ون ویلنگ پر4 گرفتار ،موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں گرفتار نوجوان لاہور روڈ پر موٹر سائیکلوں پر خطرناک کرتب دکھا رہے تھے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لاہور روڈ پر موٹر سائیکلوں پر خطرناک کرتب دکھانے اور ون ویلنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر سرگودھا پولیس حرکت میں آگئی، ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے کے الزام میں چار نوجوانوں کو گرفتار کرکے موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان لاہور روڈ پر موٹر سائیکلوں پر خطرناک کرتب دکھا رہے تھے اور ون ویلنگ کے دوران ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پیدا کر رہے تھے ، جبکہ ان کے کرتب کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں پر جان لیوا کرتب کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں ایسے خطرناک مشاغل سے روکیں۔ پولیس کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے اہم شاہراہوں اور چوکوں پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...