دکاندار اور ملازمین پر تشدد ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سلانوالی روڈ پر مفت سامان دینے سے انکار پر دکان پر دھاوابول کر دکاندار اور ملازمین کو تشدد کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
متاثرہ دکاندار نعیم حسن کے مطابق ملزمان نے رقم ادا کیے بغیر سامان مانگا، انکار پر اسلحہ نکال کر انہیں اور ملازمین کو مارنا شروع کر دیا، مارکیٹ کے لوگ چھڑانے کے لیے جمع ہوئے تو ملزمان فرار ہو گئے ، متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ملزمان کے خلاف درخواست دی جا چکی ہے ، جبکہ مذکورہ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments