ستمبر میں 78 موبائل فون اصل مالکان کے حوالے
ستمبر میں 78 موبائل فون اصل مالکان کے حوالے رواں سال اب تک 378 موبائل فون برآمد کرکے شہریوں کو واپس کیے جا چکے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا پولیس نے چوری شدہ موبائل فونز کی برآمدگی کے لیے کارروائیوں کے دوران ستمبر میں برآمد ہونے والے 78 موبائل فون ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے ، جبکہ رواں سال اب تک 378 سے زائد چوری شدہ موبائل فون برآمد کرکے شہریوں کو واپس کیے جا چکے ہیں۔ اپنے قیمتی موبائل فون واپس ملنے پر شہریوں کے چہروں پر خوشیاں لوٹ آئیں اور انہوں نے پولیس کی کارروائیوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے شہریوں سے اپیل کی کہ دورانِ سفر اور بازاروں میں اپنے موبائل فونز سمیت قیمتی سامان کی حفاظت کریں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں اور چوری کی واردات پیش آنے پر بروقت رپورٹ درج کروائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments