گلی کوچوں میں آوارہ کتوں نے مشکلات پیدا کر دی

گلی کوچوں میں آوارہ کتوں نے مشکلات پیدا کر دی

گلی کوچوں میں آوارہ کتوں نے مشکلات پیدا کر دی نمازیوں میں آوارہ کتوں کے باعث خوف و ہراس پایا جاتا

بھیرہ(نامہ نگار)شہر کے اکثر گلی کوچوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں، خصوصاً نمازیوں، بزرگوں اور بچوں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں اور صبح سویرے اور شام کے اوقات میں مساجد آنے جانے والے نمازیوں میں آوارہ کتوں کے باعث خوف و ہراس پایا جاتا ہے شہریوں نے متعلقہ حکام، میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور شہر کے تمام محلوں، گلی کوچوں اور مساجد کے اطراف آوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اور مستقل اقدامات کیے جائیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و سلامتی کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نمازی، بزرگ، خواتین اور بچے بلا خوف و خطر آمدورفت کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...