سرکاری اراضی کا قانونی ٹائٹل ریلوے اور وفاق کے حق میں درست کرنے کی ہدایت

سرکاری  اراضی کا قانونی ٹائٹل ریلوے اور وفاق کے حق میں درست کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہیں ہوا تھا ،مزید تاخیر کے بغیر کارروائی مکمل کرکے ترجیح بنیادوں پر رپورٹ فراہم کی جائے ہے، مراسلے میں ڈپٹی کمشنر کو ہدایت

سرگودھا(نعیم فیصل سے )پاکستان ریلوے کی زمین کی ملکیت اور انتقال کے معاملے پر تحقیقاتی ادارے نے ریونیو حکام کے خلاف انکوائری کے سلسلے میں متعلقہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سرکاری اراضی کا قانونی ٹائٹل پاکستان ریلوے اور وفاقی حکومت کے حق میں درست کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کی زمین 1962 کے صدارتی حکم نمبر 32 کے تحت مرکزی حکومت سے پنجاب حکومت کو منتقل کی گئی تھی،سپریم کورٹ آف پاکستان نے 27 دسمبر 2011، 29 ستمبر 2018 اور 10 دسمبر 2021 کے احکامات میں پاکستان ریلوے کی زمین سے متعلق قانونی معاملات اور صدارتی حکم پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کی تھی، تاہم متعلقہ ریونیو حکام کی جانب سے ان احکامات پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے معاملے کو ریونیو اتھارٹیز کے افسران و اہلکاران، ریاستی زمین کے مبینہ غیر قانونی قابضین اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف انکوائری سے جوڑتے ہوئے ریونیو ریکارڈ میں زمین کی ملکیت اور ٹائٹل قانون کے مطابق درست کرنے اور اسے صوبائی حکومت کی بجائے پاکستان ریلوے یا وفاقی حکومت کے حق میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ مراسلے میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو مزید تاخیر کے بغیر کارروائی مکمل کرکے ترجیح بنیادوں پر رپورٹ فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...