پٹرولنگ چیک پوسٹ انور چوک کی کارروائی،اشتہاری گرفتار
واں بھچراں(نمائندہ دنیا)واں بھچراں سرکل کی پٹرولنگ چیک پوسٹ انور چوک کی کارروائی، تھانہ پپلاں پولیس کو مطلوب بی کیٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ڈی ایس پی پٹرولنگ میانوالی اعجاز حسین قریشی کی سربراہی میں چیک پوسٹ انور چوک کے شفٹ انچارج ہیڈ کانسٹیبل محمد حنیف خان اور ان کی ٹیم نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پپلاں کو مطلوب ایک سال سے روپوش اشتہاری ملزم حفیظ اللہ سکنہ میانوالی کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ہرنولی کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments