آر پی او کے 5 جونیئر رینک پولیس افسروں کے تبادلوں کے احکامات

آر پی او کے 5 جونیئر رینک پولیس  افسروں کے تبادلوں کے احکامات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا سہیل اختر سکھیرا نے ڈی پی او سرگودھا کی سفارش پر پانچ جونیئر رینک پولیس افسران کے تبادلوں اور تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا سرگودھا انسپکٹر مہر محمد عمران نذیر اور انویسٹی گیشن آفیسر تھانہ میلہ، اسپیشل سیکسوئل آفنس انویسٹی گیشن یونٹ سرگودھا میں تعینات انسپکٹر آفتاب افضل کو ضلع خوشاب تبدیل کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح تھانہ قائدآباد خوشاب کے انویسٹی گیشن آفیسر انسپکٹر اعجاز احمد، سی سی ڈی ہیڈکوارٹر پنجاب لاہور میں تعینات انسپکٹر محمد اظہر اقبال اور ڈی پی او آفس خوشاب کے انچارج آئی ٹی سیکشن سب انسپکٹر مدثر حسین کو ضلع سرگودھا تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں تمام افسروں کو ضروری محکمانہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد فوری طور پر اپنی نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...