فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے نئے ریٹ جاری کر دئیے

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے نئے ریٹ جاری کر دئیے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فلور ملز ایسوسی ایشن سرگودھا نے آٹے کے مختلف اقسام کے نئے مل ریٹ جاری کر دیے ہیں۔

 جس کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 1090 روپے، 15 کلو سپر آٹا 2150 روپے، لیمینیشن آٹا 2240 روپے جبکہ سفید آٹے کا 15 کلو تھیلا 2320 روپے میں دکانداروں کو فراہم کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن رہنماؤں کے مطابق یہ مل ریٹ ہیں، دکاندار اپنی مرضی سے منافع شامل کر کے صارفین کو آٹا فروخت کریں گے، تاہم مقررہ مل ریٹ سے زائد وصولی کی ذمہ داری دکانداروں پر ہوگی۔ موجودہ حالات میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی مشکل ہو چکی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلور ملز کو فوری طور پر سرکاری گندم فراہم کی جائے۔ تاکہ آٹے کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور عوام کو سستے داموں فراہمی یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...