میانوالی میں بھی پنجاب ہارٹیکلچر ایجنسی قائم کر دی گئی
میانوالی میں بھی پنجاب ہارٹیکلچر ایجنسی قائم کر دی گئی نرسریوں کی دیکھ بھال یقینی بنا نے کے لئے ایجنسی کا قیام عمل میں لایا
میانوالی (نامہ نگار)وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع میانوالی میں بھی پنجاب ہارٹیکلچر ایجنسی قائم کر دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کاٹھیا کی زیر صدارت پی ایچ اے کی ٹرانزیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ھیڈ کوارٹر عمر فاروق، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی او ایم سی مبشر کلیم گلِ، ایم او آئی اینڈ ایس مدثر حسن نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہر کی خوبصورتی، پارکوں، گرین بیلٹس، عوامی مقامات کی بہتری، شجرکاری، موسمی پھولوں کی کاشت اور پودوں کی نرسریوں کی مناسب دیکھ بھال کویقینی بنا نے کے سلسلہ میں ہارٹیکلچر ایجنسی کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ انہوں نے سی او ایم سی کو ہدایت کی کہ مشینری اور دیگر انتظامی امور پی ایچ اے کے حوالے کر نے کے سلسلہ میں فوری لائحہ عمل تیار کیا جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی ھیڈکوارٹر کو ہدایت کی کہ پی ایچ اے کے دفتر کے قیام اور دیگر انتظامی امور کے سلسلہ میں تما م اقدامات بروقت مکمل کئے جا ئیں۔حکومت پنجاب نے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025ء کے تحت میانوالی میں ہارٹیکلچر ایجنسی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments