کینو کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل
کینو کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل کمیٹی کسی بھی قسم کی ملی بھگت کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کریگی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب نے ضلع سرگودھا میں رواں سیزن کے دوران کینو کی مقررہ قیمتوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی سربراہی میں ضلعی کمیٹی تشکیل دے دی ، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ڈائریکٹر سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا، ڈائریکٹر آپریشنز اینڈ ریسرچ پامرا، ڈسٹرکٹ آفیسر پامرا سرگودھا، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، دو سٹرس گروورز، سٹرس گروورز ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ اور ایک کوآپٹڈ ممبر شامل ہیں، جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر پامرا سرگودھا کمیٹی کے ممبر سیکرٹری ہوں گے ۔کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی کہ رواں سیزن کے لیے کنو کی مقرر کردہ قیمتوں پر مارکیٹ میں ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائے اور قیمتوں میں ناجائز اضافے ، مصنوعی مہنگائی یا کسی بھی قسم کی ملی بھگت کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے ۔ کمیٹی کاشتکاروں، خریداروں، پروسیسرز، برآمد کنندگان اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قیمتوں کے حوالے سے مسائل اور شکایات کا بھی جائزہ لے گی، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر واضح کیاگیا ہے کہ کنو کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی خلاف ورزی یا ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments