مہتہ سکول بھیرہ میں یوم اقبال جوش و جذبے سے منایا گیا

 مہتہ سکول بھیرہ میں یوم اقبال  جوش و جذبے سے منایا گیا

بھیرہ (نامہ نگار) مہتہ سکول محلہ خواجگان بھیرہ میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا یوم اقبال بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔

اس موقع پر طلبہ کو کلامِ اقبال کے ذریعے شاعرِ مشرق کے افکار، فلسفئہ خودی، تصورِ پاکستان اور نظریۂ پاکستان سے روشناس کرایا گیا۔تقریب کے دوران اسلاف بگویہ کے حقیقی جانشین اور ولی عہد صاحبزادہ آصف ابرار بگوی نے طلبہ کو علامہ اقبالؒ کی شاعری کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ کہا کہ اقبال کا کلام نوجوان نسل میں خود اعتمادی، بلند حوصلے، محنت، کردار سازی اور وطن سے محبت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے بچوں کو اقبال کے پیغام کی روشنی میں قیامِ پاکستان کے مقاصد اور ملک کی نظریاتی اساس کے بارے میں بھی آسان انداز میں بتایا۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نئی نسل کو علامہ اقبالؒ کے افکار و تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ بچے باشعور، باکردار اور ذمہ دار شہری بن کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...