چک 58 جنوبی ڈوگرانوالہ میں کبڈی کا میدان سج گیا
شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں امڈ آئی،کھلاڑیوں کی بہترین پر فارمنس
46 اڈا (نمائندہ دنیا) چک 58 جنوبی ڈوگرانوالہ میں پنجاب کے مقبول ترین روایتی کھیل کبڈی کا میدان ایک بار پھر سج گیا، جہاں باہر سے آنے والی ٹیموں نے مقامی ٹیم کے خلاف دلچسپ مقابلے کا مظاہرہ کیا۔کبڈی میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں امڈ آئی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، جس پر تماشائیوں نے بھرپور داد دی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اپنے گاؤں میں ایک بار پھر کبڈی کے مقابلوں کا انعقاد ہونے پر اہلِ علاقہ اور کھیلوں کے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر موجود شائقین نے کہا کہ دیہی علاقوں میں اس طرح کے مثبت اور صحت مندانہ کھیلوں کے پروگرام باقاعدگی سے منعقد ہونے چاہئیں۔ ایسے مقابلوں سے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے دور رکھنے اور انہیں صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی، جس سے ایک صحت مند اور مثبت معاشرے کو فروغ حاصل ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments