کھاد ڈیلرزکو زائد قیمت وصول کرنے سے روک دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹ کمشنر حسین احمد چوہدری کی جانب سے ضلع بھر کے تمام کھاد ڈیلرز، دکانداروں اور ڈسٹری بیوٹرز کو مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔
دکانوں پر نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا اور ڈیلرشپ سرٹیفکیٹ کی نمائش لازمی قرار دی گئی ہے ۔ کسی بھی کاشتکار کو یوریا کے ساتھ ڈی اے پی یا کسی دوسری فاسفورس والی کھاد خریدنے پر مجبور نہیں کیا جا سکے گا اور نہ ہی کسی خریدار کو بلاجواز کھاد فروخت کرنے سے انکار کیا جا سکے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments