پانچ سال قبل تعمیر ہونے والا گرلز کالج تاحال غیر فعال
پانچ سال قبل تعمیر ہونے والا گرلز کالج تاحال غیر فعال حکومت کی تبدیلی کے بعد سے بھی کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز نہ ہو سکا
کندیاں (نمائندہ دنیا)پانچ سال قبل تعمیر ہونے والا گرلز کالج تاحال غیر فعال، سینکڑوں بچیاں اعلیٰ تعلیم سے محروم تفصیلات ضلع میانوالی کا پسماندہ ترین علاقہ ہرنولی جہاں کی آبادی تقریباً ڈیڑھ لاکھ نفوس پر مشتمل ہے آج بھی تعلیمی سہولیات کے فقدان کا شکار ہے علاقہ کی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تقریباً پانچ سال قبل گورنمنٹ گرلز کالج کی عمارت تعمیر کی گئی تاہم افسوس کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد سے تاحال کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز نہ ہو سکا۔کالج کی عمارت موجود ہونے کے باوجود تدریسی عمل شروع نہ ہونے کے باعث ہرنولی اور ملحقہ علاقوں کی طالبات اعلیٰ تعلیم کے حصول سے محروم ہیں طالبات کو مزید تعلیم کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے جس سے والدین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پانچ سال سے غیر فعال گرلز کالج کو فوری طور پر فعال کیا جائے ، تدریسی عملے کی تعیناتی اور داخلوں کا آغاز کیا جائے ۔تاکہ علاقے کی بچیوں کو ان کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کی سہولت میسر آ سکے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments