انتظامیہ شہر میں بڑھتی ہوئی گداگری پر قابو پانے میں ناکام

 انتظامیہ شہر میں بڑھتی ہوئی گداگری پر قابو پانے میں ناکام

انتظامیہ شہر میں بڑھتی ہوئی گداگری پر قابو پانے میں ناکاممرد و خواتین ساؤنڈ سسٹم نصب کر کے اہم شاہراہوں پر سرعام بھیک مانگ رہے

بھیرہ(نامہ نگار)گداگری کی روک تھام کے لیے واضح حکومتی احکامات کے باوجود متعلقہ ادارے شہر میں بڑھتی ہوئی گداگری پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ بچے ، بوڑھے ، مرد و خواتین ساؤنڈ سسٹم نصب کر کے گلی محلوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں پر سرعام بھیک مانگ رہے ہیں، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ بعض گداگر خیرات نہ ملنے پر شہریوں کو برا بھلا کہنے اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔ شہریوں کے مطابق بعض خواتین کمسن بچوں کو ریڑھیوں میں لٹا کر، انہیں معذور ظاہر کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے گلی محلوں اور بازاروں میں بھیک مانگتی دکھائی دیتی ہیں شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گداگری کی روک تھام کے لیے بنائے گئے قوانین اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کہیں نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا، اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں گداگری کے منظم رجحان کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے شہریوں کو پریشان کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ شہر کے گلی محلوں اور بازاروں کو اس مسئلے سے نجات دلائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...