سرکاری سکولوں میں ڈانس، موسیقی اور نجی تقریبات پر پابندی
سرکاری سکولوں میں ڈانس، موسیقی اور نجی تقریبات پر پابندی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی ہوگی، ای ڈی او ایجوکیشن وقاص گل
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) چند روز قبل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگٹانوالہ میں منعقد ہونے والے فنکشن کی خبریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد محکمہ تعلیم نے بڑا ایکشن لے لیا۔ ای ڈی او ایجوکیشن سرگودھا وقاص گل نے ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں ڈانس، غیر اخلاقی تقریبات، موسیقی اور نجی پارٹیوں سمیت اس نوعیت کی تمام غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔جاری کردہ ہدایات کے مطابق سکولوں میں تعلیمی ماحول اور نظم و ضبط کے منافی کسی بھی تقریب یا سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والے سربراہان ادارہ اور متعلقہ عملے کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ تعلیم کے اس اقدام کو سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی ماحول برقرار رکھنے اور نظم و ضبط کے قیام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments