شہریوں سے بھاری رقوم بٹورنے والا پولیس کا مبینہ ٹاوٹ گرفتار

 شہریوں سے بھاری رقوم بٹورنے والا پولیس کا مبینہ ٹاوٹ گرفتار

شہریوں سے بھاری رقوم بٹورنے والا پولیس کا مبینہ ٹاوٹ گرفتار کئی افراد سے ناجائز کام کروانے کا جھانسہ دے بھاری رقوم وصول کر چکا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم بٹورنے والا پولیس کا مبینہ ٹاوٹ قانون کی گرفت میں آ گیا، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ مٹھہ ٹوانہ کی حدود میں ایک نوسر باز خود کو پولیس افسران کا قریبی عزیر ظاہر کر کے شہریوں سے ناجائز طریقہ سے رقوم وصول کر رہا ہے جس پر ایس ایچ اور مٹھہ ٹوانہ کی سربراہی میں پولیس فورس حرکت میں آئی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کئی افراد سے ناجائز کام کروانے کا جھانسہ دے بھاری رقوم وصول کر چکا ہے ڈی پی او خوشاب نے نوسر بازی کا فوری نوٹس لے کر ملزام کو گرفتار کر نے پر ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی ہے انہوں نے واضح کیا کہ پولیس افسران سے کام کروانے کے نام پر شہریوں کو دھوکہ دینے اور ناجائز طریقے سے رقم بٹورنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے شہریوں کو ہدائت کی کہ اگر کوئی بھی شخص ان سے پولیس کے نام پر رقم مانگے تو اس کی فی الفور پولیس ہیلپ لائن پاکار 15پر اطلاع دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...