بھاگٹانوالہ و گردونواح میں منشیات فروشوں کی بھرمار

 بھاگٹانوالہ و گردونواح میں منشیات فروشوں کی بھرمار

بھاگٹانوالہ و گردونواح میں منشیات فروشوں کی بھرمار نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، نئے ایس ایچ او کے لیے بڑا چیلنج

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) بھاگٹانوالہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں مبینہ طور پر منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا، نوجوان نسل منشیات کے خطرناک ناسور کی لپیٹ میں آنے لگی۔ مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر منشیات کی خرید و فروخت جاری ہونے کی شکایات سامنے آنے پر شہریوں نے پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے محض وقتی کارروائیاں کافی نہیں بلکہ منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر مستقل بنیادوں پر کریک ڈاؤن ضروری ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او سرگودھا اور نئے ایس ایچ او بھاگٹانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں۔ تعلیمی اداروں اور آبادیوں کے اطراف خصوصی نگرانی کی جائے اور نوجوان نسل کو اس تباہ کن لعنت سے محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ شہریوں نے واضح کیا کہ منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے پولیس اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...