شجرکاری مہم کے مقررہ اہداف حاصل نہ ہو سکے
شجرکاری مہم کے مقررہ اہداف حاصل نہ ہو سکےافتتاحی تقریبات، پودے لگانے کی رسمی کارروائیوں تک محدود
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں سال 2026ء کے دوران بھی شجرکاری مہم کے مقررہ اہداف حاصل نہ ہو سکے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بلند و بانگ دعوؤں کے برعکس عملی صورتحال یہ ہے کہ شجرکاری مہم زیادہ تر افتتاحی تقریبات، پودے لگانے کی رسمی کارروائیوں اور تصویری سیشنز تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ، جبکہ پودوں کی فراہمی، مناسب مقامات پر شجرکاری، ان کی دیکھ بھال اور زندہ رہنے کی شرح کی نگرانی کے حوالے سے مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دے رہے ،ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات کی جانب سے سرکاری محکموں اور نجی شعبے کو انتہائی کم تعداد میں پودے فراہم کیے گئے ، جبکہ دستیاب پودوں کی بڑی تعداد لگائے جانے کے بعد مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور موسمی تغیرات کے باعث مرجھا کر ختم ہو گئی۔ صورتحال کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ شجرکاری کے نام پر پودے لگانے کی تقریبات تو منعقد کی جاتی رہیں، تاہم بعد ازاں ان پودوں کی حفاظت، پانی کی فراہمی اور نشوونما کی نگرانی کے لیے کوئی مؤثر اور مستقل نظام حسب روایت نظر نہیں آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر متعلقہ اداروں کے درمیان رابطے اور چیک اینڈ بیلنس کا فقدان بھی مہم کی ناکامی کی بڑی وجوہات میں شامل ہے ۔ مبینہ طور پر بعض مقامات پر شجرکاری کے اہداف اور عملی کارکردگی سے متعلق رپورٹس میں بھی تضادات سامنے آتے رہے ہیں،
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments