کندیاں میانوالی اور مضافات میں کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ

کندیاں میانوالی اور مضافات میں کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ

کندیاں میانوالی اور مضافات میں کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کاروبارِ زندگی متاثر ،مہنگے بجلی کے بلوںکے باوجود شہریوں کو لوڈشیڈنگ کا سامنا

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں میانوالی اور مضافات میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ، کاروبارِ زندگی متاثر، شہری پریشان۔کندیاں میانوالی اور گردونواح میں فیسکو واپڈا کی جانب سے کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری ہونے سے کاروبارِ زندگی بری طرح متاثر ہونے لگا مہنگے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے باوجود شہریوں کو طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے ۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے ، جبکہ اب بجلی کی مسلسل بندش نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ بجلی کی عدم فراہمی سے دکانداروں، تاجروں، کاروباری مراکز اور گھریلو صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے شہریوں نے فیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ضروری لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...