یوریا، ڈی اے پی سمیت تمام کھادوں کے نرخ مقرر
سونا یوریا 50 کلو 4 ہزار 579 ، 25 کلو 2 ہزار 290 میں ملے گی سونا یوریا پرلڈ نیم کوٹڈ 50 کلوگرام 4 ہزار 853 روپے میں دستیاب ہوگی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں کھادوں کی مقررہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع و ڈپٹی کنٹرولر کھاد گوہر رحمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ایف ایف سی، اینگرو فرٹیلائزرز اور فاطمہ؍پاک عرب سمیت مختلف کمپنیوں کی یوریا، ڈی اے پی، ایم او پی، ایس او پی، ٹی ایس پی، این پی اور دیگر اقسام کی کھادوں کے نرخ مقرر کیے گئے ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق ایف ایف سی (FFC) کی کھادوں میں سونا یوریا پرلڈ 50 کلوگرام 4 ہزار 579 روپے ، 25 کلوگرام 2 ہزار 290 روپے ، سونا یوریا گرینولر 50 کلوگرام 4 ہزار 803 روپے ، سونا ڈی اے پی 50 کلوگرام 17 ہزار 241 روپے ، سونا ایم او پی 50 کلوگرام 7 ہزار 862 روپے ، سونا زنک گرینولر 3 کلوگرام 2 ہزار 750 روپے ، سونا یوریا زنک کوٹڈ 50 کلوگرام 5 ہزار 564 روپے ، سونا یوریا پرلڈ نیم کوٹڈ 50 کلوگرام 4 ہزار 853 روپے ، سونا ڈی اے پی 25 کلوگرام 8 ہزار 683 روپے اور سونا بوران 3 کلوگرام 2 ہزار 365 روپے مقرر کیے گئے ہیں،اسی طرح سونا یوریا لائمس 50 کلوگرام 5 ہزار 330 روپے ، سونا ٹی ایس پی 50 کلوگرام 12 ہزار 723 روپے ، سونا این پی ایس 5:28:2، 50 کلوگرام 11 ہزار 563 روپے ، سونا بوران ڈی اے پی 50 کلوگرام 17 ہزار 691 روپے ، سونا امپورٹڈ ڈی اے پی 50 کلوگرام 17 ہزار 191 روپے ، سونا ایس او پی گرینولر 50 کلوگرام 16 ہزار 209 روپے ، 25 کلوگرام 8 ہزار 101 روپے ، تارا یوریا 50 کلوگرام 4 ہزار 803 روپے ، 25 کلوگرام 2 ہزار 402 روپے اور تارا ایس ایس پی 18 فیصد 50 کلوگرام 5 ہزار 52 روپے مقرر کی گئی ہے ،اینگرو فرٹیلائزرز کی کھادوں میں اینگرو یوریا 50 کلوگرام 4 ہزار 798 روپے 55 پیسے ، اینگرو این پی پلس 9 ہزار 886 روپے 76 پیسے ، ای ایف ای آر ٹی ایگری ٹریڈ ڈی اے پی 17 ہزار 805 روپے 76 پیسے ، ایگری ٹریڈ زورآور 10:50، 12 ہزار 611 روپے 68 پیسے مقرر کیے گئے ہیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments