سموگ ،چند روز تک ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ

سموگ ،چند روز تک ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ

سموگ ،چند روز تک ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ فوگ لائٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع ، کارروائی ہو گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ترجمان ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں حالیہ سموگ اور آئندہ چند روز تک ممکنہ دھند کے پیش نظر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، جس کے باعث ٹریفک پولیس نے تمام سَلو ٹریفک کے پیچھے ریفلیکٹر لگانے کے علاوہ فوگ لائٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، لوگ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تاکہ سڑکوں پر ہونیوالے حادثات سے بچنے میں مدد مل سکے ، اسی طرح حکومتی ہدایات کے مطابق ای چالان سے بچنے کیلئے جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے ، بغیر نمونہ، فینسی غیر قانونی نمبر پلیٹس، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ سنگین جرم ہے ، جرائم پیشہ افراد شناخت چھپانے کیلئے جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرتے ہیں، ایسی پلیٹس جرم ہونے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی خطرات کا بھی باعث ہے ، ٹریفک پولیس محکمہ ایکسائز کے ساتھ مل کر بغیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...