ٹریکٹر ٹرالیوں پر طے شدہ شیڈول کے مطابق گنا لوڈ کیا جائے ،ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول
شاہپورصدر (نامہ نگار) ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن فرخ سہیل سندھو کی ہدایات پر آئندہ کرشنگ اور فوگ سیزن کے پیشِ نظر روڈ سیفٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے پٹرولنگ پوسٹ پیڈ محمد آباد شاہپور میں کسانوں کا خصوصی اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران کسانوں کو ہدایت کی گئی کہ کھیتوں سے گنا کلیکشن سینٹرز اور شوگر ملز تک منتقل کرتے وقت ٹریکٹر ٹرالیوں پر مقررہ حد اور طے شدہ شیڈول کے مطابق گنا لوڈ کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔ اور حادثات سے بچاؤ ممکن ہو۔کسانوں کو مزید ہدایت کی گئی کہ ٹریکٹر ٹرالیاں صرف مستند، ذمہ دار اور قانون کی پابندی کرنے والے ڈرائیورز کے حوالے کی جائیں، نشے کے عادی یا مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دی جائے جبکہ ایک ٹریکٹر کے ساتھ ڈبل ٹرالی ہرگز نہ لگائی جائے ۔اس موقع پر ٹریکٹر ٹرالیوں پر نمایاں ریفلیکٹرز اور مناسب لائٹس لگانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ دھند اور کم روشنی کے دوران پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو ٹریکٹر ٹرالیاں واضح طور پر نظر آ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments