گذرگاہوں پر بجلی کے بوسیدہ پول سنگین حادثے کا سبب بن سکتے

 گذرگاہوں پر بجلی کے بوسیدہ پول سنگین حادثے کا سبب بن سکتے

گذرگاہوں پر بجلی کے بوسیدہ پول سنگین حادثے کا سبب بن سکتے خلافت راشدہ چوک اور پانی والی ٹینکی میں بجلی کے بوسیدہ پول لگے ہوئے ہیں

میانوالی (نامہ نگار)چکڑالہ میں مین گذرگاہوں پر بجلی کے بوسیدہ پول سنگین حادثے کا سبب بن سکتے ہیں حالات خراب درخواستوں و نشاندہی کے باوجود واپڈا آئیسکو حکام خواب غفلت کی نیند میں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے معلوم ہوا ہے کہ خلافت راشدہ چوک اور پانی والی ٹینکی جیسے اہم مقامات میں بجلی کے بوسیدہ پول لگے ہوئے ہیں جو کسی بھی وقت گر کر بڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں جب کہ یہ گزرگاہیں چکڑالہ شہر کا دل ہیں اسی راستہ پر تین سرکاری اور چار پرائیویٹ سکول اور تین بڑی دینی درسگاہیں اور دو بڑی خانقاہیں بھی موجود ہیں یہاں پر خدانخواستہ یہ بوسیدہ بجلی کے کھمبے چلتی بجلی میں گر کر تباہی مچا سکتے ہیں ان گذرگاہوں میں طلبہ طالبات اور شہریوں کی آمدو رفت ہر وقت جاری رہتی ہے شہریوں نے متعدد بار واپڈا آئیسکو حکام ایس ڈی او دندہ شاہ بلاول کو نئے پولز کی تنصیب کے لیئے درخواستیں دی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو سکی یہ لوگ بھی کسی بڑے حادثے کے انتظار میں ہیں صارفین بجلی اور اہل علاقہ نے وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ خود نوٹس لیں اور یہاں اصلاح احوال کرائیں نئے پولز لگوائیں اور شہریوں کو نقصان سے بچائیں انجمن تحفظ حقوق معاشرہ چکڑالہ کے رہنماملک محمد ریاض دلے خیل نے بھی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...