قبرستان مقبوضہ اہل اسلام کی عدم دیکھ بھال سے انتہائی غیر محفوظ

 قبرستان مقبوضہ اہل اسلام کی عدم  دیکھ بھال سے انتہائی غیر محفوظ

بھیرہ(نامہ نگار)قبرستان مقبوضہ اہل اسلام کی عدم دیکھ بھال کے باعث جھاڑیوں اور خود رو بوٹیوں سے انتہائی غیر محفوظ ہو چکے ہیں جبکہ قبرستانوں کی صفائی اور خود رو بوٹیوں کی تلفی کے لیے ستھرا پنجاب کی جانب سے سپرے کی مد میں بھی لاکھوں روپے کے مبینہ گھپلوں کی اطلاعات ہیں۔

 محمد اشرف، محمد علی، اقبال احمد، عظمت الٰہی اور محمد الیاس نے کہا ہے کہ شہر کے اکثر قبرستانوں میں قد آدم جھاڑیاں اور گھاس پھوس اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ یہ نشئیوں کی آماجگاہ بن گئے ہیں۔ قبرستانوں میں فاتحہ خوانی اور اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری کے لیے جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ خواتین اور بزرگوں کے لیے قبروں تک پہنچنا بھی دشوار ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبرستانوں کی صفائی ستھرائی اور جھاڑیوں کی تلفی متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ، مگر اس سلسلے میں عملی اقدامات دکھائی نہیں دے رہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستانوں کی فوری صفائی اور خود رو بوٹیوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں جبکہ ستھرا پنجاب کے تحت صفائی اور سپرے کے لیے مختص سرکاری فنڈز کے استعمال اور مبینہ بے ضابطگیوں کی شفاف انکوائری کرائی جائے اور سرکاری رقم کے مبینہ غبن میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...