پھلروان :گرینڈ انوویشن اینڈ ایکسیلینس سمٹ کل ہوگی

 پھلروان :گرینڈ انوویشن اینڈ ایکسیلینس سمٹ کل ہوگی

مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ، اساتذہ اور ماہرینِ تعلیم شرکت کریں گے

پھلروان (نمائندہ دنیا) محمد شریف شاہین زونل منیجرنے کہا ہے کہ سرگودھا میں گرینڈ انوویشن اینڈ ایکسیلینس سمٹ 2026ء کا انعقاد 26 نومبر کو ہوگا تعلیمی میدان میں اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ، اساتذہ، سربراہانِ ادارہ اور ماہرینِ تعلیم شرکت کریں گے ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا سہیل اختر سکھیرا ہوں گے سمٹ کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں Young Innovators & Student Excellence Awards تقسیم کیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ طلبہ اپنے سائنسی، ٹیکنالوجیکل، انجینئرنگ اور ریاضیاتی منصوبوں کی نمائش کریں گے ، جبکہ STEMP21کے نئے RoboticsCurriculumکا باضابطہ افتتاح بھی کیا جائے گا۔منتظمین کے مطابق یہ سمٹ طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، جدید سائنسی علوم سے آگاہی اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد نوجوان نسل کو جدید تعلیم، روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور تخلیقی تحقیق کی جانب راغب کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...