بلدیاتی نظام نہ ہوتوصوبوں کی تقسیم کی ضرورت پیش آئیگی

 بلدیاتی نظام نہ ہوتوصوبوں کی تقسیم کی ضرورت پیش آئیگی

داؤدخیل (نماندہ دنیا)صوبوں کو تقسیم کرنے کی بجائے سابق گورنر مغربی پاکستان کا انداز حکمرانی اپنائیں اور بلدیاتی نظام کو بااختیار طور پر نافذ کریں تو نہ صوبوں کی تقسیم کی ضرورت پیش آئے گی اور نہ ھی ملک معاشی طور پر کمزور ھو گا۔بد امنی اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی سربراہ کالاباغ گروپ نواب ملک وحید خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک امیر محمد خان نواب آف کالاباغ نے بحثیت گورنر مغربی پاکستان چھ سات وزراء پر مشتمل کابینہ سے ایسا نطام حکومت چلایا کہ مغربی پاکستان میں نہ بد امنی تھی نہ معاشی عدم استحکام۔ مہنگائی اور غربت نام کی کوئی چیز نہ تھی۔ اور سب سے پرامن علاقہ بلوچستان تھا جہاں نہ دہشت گردی تھی اور نہ ہی چوری ڈکیتی کی وارداتیں تمام بلوچ اور پشتون قبائل بھائی چارے کی پر سکون زندگی گزار رہے تھے اب جو ملک بھر میں صوبوں کی تقسیم کابیانیہ ہر طرف موضوع سخن ہے۔ اس کو ختم کرنے کے لئے حکمران اپنے اندر نواب امیر محمد خان جیسی بہترین انتظامی صلاحتیں پیدا کریں۔میرٹ کو اصول بنائیں ۔ہر قسم کے معاشی۔ انتظامی پر اپنی گرفت مضبوط کریں تو ملک بھر میں نواب ملک امیر محمد خان کا دور اقتدار واپس آ جائے گا اور نہ صوبوں کی تقسیم کی بات ہو گی اور نہ ہی انتظامی یونٹس کے قیام کی اور نہ ہی گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کی۔ نواب ملک وحید خان نے مزید کہا کہ بہت سارے مسائل کا حل با اختیار اور مضبوط بلدیاتی نظام میں ہے ۔ فوری بلدیاتی انتخابات اور با اختیار اور مضبوط بلدیاتی اداروں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...