شہید کانسٹیبل محمد عارف کی برسی پر افسران کی شہید کی قبر پر حاضری
پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی،چادر چڑھائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور
میانوالی (نامہ نگار )راجن پور میں شہید ہونے والے میانوالی کے علاقہ کینالانوالہ، ہرنولی کے رہائشی شہید کانسٹیبل محمد عارف کی برسی کے موقع پر میانوالی پولیس کے افسران کی شہید کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی.پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی.آئی جی پنجاب عبد الکریم کے ویژن کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی خصوصی ہدایات پر میانوالی پولیس کے افسران و جوانوں نے 31 نومبر 1994 کو ضلع راجن پور میں دوران تعیناتی شہید ہونے والے میانوالی کے علاقہ کینالانوالہ ہرنولی کے رہائشی شہید کانسٹیبل محمد عارف کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی۔ میانوالی پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔ شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،چادر چڑھائی ۔اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔شہداء پولیس چاہے وہ کسی بھی ضلع میں دوران ڈیوٹی شہید ہوئے ہیں وہ ہمارے محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انکی قربانیوں کو ہم کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے ۔ .شہید کی برسی کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ شہداء کی فیملیز کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments