لیبر افسران و لیبر انسپکٹرز نے مختلف اداروں کا معائنہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مختلف صنعتی و تجارتی اداروں کے پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر سرگودھا کی سربراہی میں لیبر افسران و لیبر انسپکٹرز نے مختلف اداروں کا معائنہ کیا۔
اس دوران کام کی جگہ پر حفاظتی انتظامات، آگ بجھانے والے آلات اور پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ انتظامیہ اور کارکنان کو آگ سے بچاؤ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔معائنہ جات کے دوران متعلقہ اداروں کی انتظامیہ کو ہدایات کی گئیں کہ وہ پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے تمام قابل اطلاق اصولوں اور حفاظتی ضوابط پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، مناسب حفاظتی انتظامات برقرار رکھیں اور کارکنان کو کام کی جگہ پر ممکنہ خطرات اور ان سے بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کریں۔محکمہ محنت و انسانی وسائل، حکومت پنجاب، مزدوروں کی جان و صحت کے تحفظ، ان کے حقوق کی پاسداری اور صنعتی و تجارتی اداروں میں محفوظ ماحول کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments