این او سیز اور دیگر منظوریوں کے اجرا میں پیش رفت کا جائزہ
درخواستوں کو مقررہ مدت کے اندر نمٹایا جائے ،) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سرگودھا ڈویژن اشفاق الرحمٰن خان کی زیرِ صدارت ای بز (eBiz) پورٹل پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ای بز پورٹل کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں سے متعلق مختلف محکموں کے این او سیز اور دیگر منظوریوں کے اجرا میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے فوکل پرسنز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ہیڈکوارٹرز) نے شرکت کی اور اپنے اپنے اضلاع میں پورٹل پر عملدرآمد کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن اشفاق الرحمٰن خان نے ہدایت کی کہ ای بز پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کو مقررہ مدت کے اندر نمٹایا جائے اور کاروباری افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مؤثر کوآرڈی نیشن یقینی بنائیں۔ درخواستوں پر کارروائی میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور پورٹل پر عملدرآمد کی صورتحال کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کاروبار دوست ماحول کا فروغ، سرکاری خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن اور عوام کو آسانیاں فراہم کرنا حکومتِ پنجاب کی اہم ترجیحات ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments