اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کا یونین کونسل 72 کے چک 95 این بی کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کا یونین کونسل  72 کے چک 95 این بی کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے انتظامات اور بنیادی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد ادریس نے یونین کونسل 72 کے چک 95 این بی کا دورہ کیا۔

جہاں مقامی شہریوں نے شکایت کی کہ علاقے میں صفائی اور جھاڑو کا عمل ہفتے میں صرف ایک بار کیا جاتا ہے۔ شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو صفائی کے نظام میں بہتری لانے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...