جمعیت علمائے اسلام (ف) سرگودھا کے ضلعی امیر کابیٹا گرفتار
ہجن میں ان کے فارم ہاؤس کو سیل اور بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کی بھی اطلاعات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (ف) سرگودھا کے ضلعی امیر راؤ عبدالقیوم کے کے بیٹے راؤ حمزہ قیوم کو گرفتار جبکہ ہجن میں ان کے فارم ہاؤس کو سیل اور بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ تاہم گرفتاری اور دیگر کارروائیوں کی سرکاری سطح پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔ دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا 26 نومبر کو سرگودھا کا دورہ متوقع ہے ، جہاں وہ فاطمہ جناح روڈ پر تحفظ آئین پاکستان و عوامی حقوق کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ جلسے کے لیے کارکنوں کو متحرک کیا جا رہا ہے ، تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اجازت ملنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments