عوامی تحفظ کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد

 عوامی تحفظ کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد

تقریب کے دوران خواتین سمیت سینکڑوں شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تحصیل ساہیوال کے ایم سی ہال میں روڈ سیفٹی اور عوامی تحفظ کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن خان، ڈی ایس پی غازی قیصر عباس گجر اور سی ای او بشیر میموریل ہسپتال چک 104 شمالی چوہدری نذیر احمد گجر سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان اور ستھرا پنجاب کے ورکرز نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران خواتین سمیت سینکڑوں شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے گئے جبکہ پولیس اہلکاروں اور اسسٹنٹ کمشنر کے عملے کو بھی ہیلمٹ فراہم کیے گئے ۔ مقررین نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال ناگزیر ہے ، ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ سے قیمتی انسانی جانوں کو حادثات کے نقصانات سے بچایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام میں روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم جاری رکھی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...