کالا شاہ کاکو:مویشی چوری کر نے والا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

کالا شاہ کاکو:مویشی چوری کر نے والا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

پولیس نے ملزموں سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

کالا شاہ کاکو (نامہ نگار)پولیس چوکی باغ نے مویشی چوری کرنے والے گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتارکر کے لاکھوں روپے مالیت کے جانور برآمد کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی باغ کے انچارج غلام عباس گورائیہ نے بتایا کہ ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد ورک کی ہدایت پر مویشی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں مہم شروع کی گئی، اس ضمن میں اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مار کر بھولا ڈکیت گینگ کے سرغنہ سلیمان عرف بھولا اور اس کے دو ساتھیوں عباس علی اور منشا کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی بر آمد کر لیے ۔ پولیس چوکی باغ کے انچارج غلام عباس گورائیہ نے بتایا کہ چوروں نے ابتدائی تفتیش میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں