تفتیشی افسروں کیلئے سپیشل ریفریشر کورس کا آج آغاز

پنجاب پولیس میں تفتیش کو بہتر بنانے کے لیے تفتیشی افسروں کے لیے سپیشل ریفریشر ٹریننگ کورس کا آغاز آج سے ہوگا ۔
لاہور(کر ائم سیل)پنجاب پولیس میں تفتیش کو بہتر بنانے کے لیے تفتیشی افسروں کے لیے سپیشل ریفریشر ٹریننگ کورس کا آغاز آج سے ہوگا ۔کورس 17 دسمبر سے 30 دسمبر تک پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں کرایا جائیگا۔ سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک کے 72 افسر کورس کرینگے ۔ہر ضلع سے 2 پولیس افسروں کو کورس کیلئے منتخب کیا گیا۔ کورس میں شریک ہر افسر 3500 روپے جمع کرائیگا۔