طالبہ ہلاکت کیس،نرس کی عبوری ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری
جی سی یونیورسٹی کی طالبہ مریم کی ہلاکت کا معاملہ
لاہور(عدالتی رپورٹر) سیشن کورٹ نے اسقاط حمل کرنے والی نرس الماس فاطمہ کی عبوری درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال رانجھا نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا فوجداری قوانین کے مطابق ملزمہ عبوری درخواست ضمانت کی سٹیج پر ضمانت منظور ہونے کا حق نہیں رکھتی ۔ الماس فاطمہ مقدمے اور تفتیش میں نامزد ملزمہ قرار پائی ہیں ۔