گھریلو جھگڑے: 22سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

گھریلو جھگڑے: 22سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

محمد زوہیب نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 22سالہ نوجوان نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں، بتایا جاتا ہے کہ موضع ہڈالی کے رہائشی رمضان کے بائیس سالہ بیٹے محمد زوہیب کا گھر میں کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں