حافظ آباد:جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن،32 گر فتار

حافظ آباد:جرائم پیشہ افراد کیخلاف  ٹارگٹڈ آپریشن،32 گر فتار

ڈی پی او رانا محمد معصوم کی ہدایت پر حافظ آباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا

پنڈی بھٹیاں ،حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )آپریشن تھانہ سٹی حافظ آباد، کسیسے ، سکھیکی منڈی، تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں کیا گیا ، کارروائیوں میں32 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ، ملزموں سے منشیات اور اسلحہ بر آ مد کیا گیا ۔ گرفتار مجرموں میں شہادت، ظفر، زمان،نعیم ، وارث،مبشراورزیدوغیر ہ شامل ہیں۔ ڈی پی او کا کہناہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کا رروائی جا ری رہے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں