مائرہ قتل کیس،پولیس چالان پر 48 اعتراضات

مائرہ قتل کیس،پولیس چالان پر 48 اعتراضات

پراسیکیوشن ونگ نے چالان واپس بھجوا دیا ،وضاحت طلب کر لی

لاہور(اپنے خبر نگارسے )ڈیفنس کے علاقے میں مائرہ نامی لڑکی کے قتل کیس میں پیش رفت سامنے آ گئی ۔پراسیکیوشن ونگ نے پولیس چالان کو مسترد کر دیا ،48 اعتراضات عائد کر دئیے اور چالان پولیس کو واپس بھجوا دیا ۔اعتراضات میں شامل کیاگیا کہ چالان تاخیر سے کیوں پیش کیا گیا، وضاحت دی جائے ۔جہاں وقوعہ ہوا وہاں سے سی سی ٹی وی شواہد اکٹھے کیوں نہیں کئے گئے ،ملزموں کے پولی گرافک ٹیسٹ کیوں نہیں کرائے گئے ، وقوعہ کے اردگرد کے لوگوں کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا ،تمام دستاویزات کو متعلقہ افسر سے دستخط کرا کے چالان کے ساتھ لف کیوں نہیں کیا گیا ،ملزموں کی ڈی این اے کی رپورٹ بھی چالان کے ساتھ ہی جمع کرائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں